اسجد میاں صبح جلدی اٹھتے ہیں اور سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ پھر اسجد میاں اسکول جانے کی تیاری کرتے ہیں۔ وہ دانتوں کو اچھی طرح صاف کرتے ہیں۔ ان کے دانت چمکیلے ہیں۔ پھر وہ منہ، ہاتھ اور پیر دھوتے ہیں۔ پھر اسجد میاں یونیفارم پہنتے ہیں۔ ان کی قمیص کا رنگ سفید اور پینٹ کا رنگ نیلا ہے۔ پھر اسجد میاں ناشتہ کرتے ہیں جو ان کی امی جان تیار کرتی ہیں۔ اسجد کے اباجان انہیں اسکول چھوڑ کر آتے ہیں۔ جانے سے پہلے وہ امی جان کو السلام علیکم اور اللہ حافظ کہتے ہیں۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

آپ کا اسکول آنے سے پہلے کا کیا معمول ہے؟ مختصراً بتائیے۔

آپ ناشتے میں کیا کھانا پسند کرتے/ کرتی ہیں؟