حیدرآباد

ہمارے چچا جان کے ایک دوست حیدرآباد میں رہتے ہیں۔ ان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے چچا جان کو حیدرآباد جانا ہے۔ ان کی فیملی میں بیگم، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دادا جان اور دادی جان بھی چچا جان کے ساتھ رہتے ہیں لیکن وہ اس لمبے سفر پر نہیں جا رہے۔  حیدرآباد کراچی سے بہت دور نہیں لیکن وہاں پہنچنے میں کم از کم تین گھنٹے لگتے ہیں۔ چچا جان نے سفر کی مکمل تیاری کی۔  چچی جان نے راستے میں کھانے کے لیے سینڈوچ اور کباب بنا کر رکھ لیے ہیں۔ اور پانی کی بوتلیں بھی رکھی ہیں۔ وہ اپنا کیمرا بھی ساتھ لے جا رہے ہیں تاکہ سفر کے دوران تصویریں لیں۔ اس کے علاوہ وہ شادی کی تصویریں بھی کھینچیں گے۔ دادی جان نے انہیں سفر پر جانے سے پہلے دعا دی کہ وہ خیریت سے جائیں اور خیریت سے واپس آئیں۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

کیا آپ اپنےدادی دادا کے ساتھ رہتے ہیں؟

آپ کے ددھیال میں سب سے زیادہ آپ کو کون پسند ہے؟