منیرہ باسکٹ بال کھیلتی ہے۔ وہ بہت ماہر کھلاڑی ہے اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ اس کی ہم آہنگی بہت اچھی ہے۔ آج منیرہ کے اسکول کی ٹیم کا مقابلہ ایک دوسرے اسکول کی ٹیم سے ہے۔ شروع ہی سے بہت دلچسپ مقابلہ ہو رہا ہے۔ منیرہ اپنی ساتھی کھلاڑی کی طرف دیکھتی ہے اور ساتھی اسے گیند پاس کرتی ہے۔ وہ مخالف ٹیم کے کورٹ کی طرف تیزی سے دوڑتی ہے۔ اس کے لیے بہت پھرتی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب منیرہ گیند کو باسکٹ میں ڈالتی ہے تو اس کی ٹیم بہت خوش ہوتی ہے۔ سب اسے گلے لگاتے ہیں اور اس کا نام زور سے پکارتے ہیں۔ تماشائی بھی خوشی سے داد دیتے ہیں، “واہ! شاباش!”
سننے کی مشق کے بعد بات چیت
کیا آپ کے اسکول میں کسی کھیل کی ٹیم موجود ہے؟ کون سا کھیل؟ تفصیل بتائیے۔
اگر اسکول میں کسی کھیل کی ٹیم بنانے کے لیے آپ سےرائے لی جائے تو آپ کیا کہیں گے/ گی؟