عیشہ کو نئی نئی کتابیں پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ عیشہ نے اس ہفتے بھی اسکول کے کتب خانے سے ایک کتاب لی ہے۔ اس میں بہت سی دلچسپ کہانیاں ہیں۔ عیشہ کو یہ کتاب سات دن میں واپس کرنی ہے۔ عیشہ کی استانی نے سکھایا ہے کہ جب بھی ہم کچھ پڑھںے بیٹھیں تو اس سے پہلے علم میں اضافے کی دعا کرنی چاہیے۔ عیشہ نے دعا پڑھ کر کتاب پڑھنی شروع کی اور چار دن میں مکمل کر لی۔ اب عیشہ یہ کتاب اسکول کو واپس کر سکتی ہیں تاکہ وہ ایک اور کتاب مستعار لے سکیں۔
سننے کی مشق کے بعد بات چیت
عیشہ کو کیا شوق ہے؟ آپ اپنے کسی شوق کے متعلق بتائیے۔