عنایہ کو پیاس لگی۔ اس نے جگ سے ایک گلاس پانی نکالا۔ عنایہ نے چلتے چلتے پانی پینا شروع کیا اور گلاس گرا دیا۔ فرش پر پانی پھیل گیا۔  اور عنایہ نے فرش صاف کرنے کا پوچھا لا کر پانی صاف کیا  اور ہاتھ دھوئے۔ اس کے بعد ایک اور گلاس پانی نکالا۔ اب عنایہ نے کرسی پر بیٹھ کرپہلے بسم اللہ پڑھی۔ اس کے بعد تین سانس میں آہستہ آہستہ پانی پیا۔ آخر میں عنایہ نے الحمداللہ کہا۔ عنایہ کی پیاس بجھ گئی۔ 

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

عنایہ نے پہلی مرتبہ پانی پیتے وقت کیا غلطی کی؟

پانی پینے کا درست طریقہ کیا ہے؟