ہما بیگم کو کچھ سامان خریدنے کے لیے بازار جانا تھا۔ وہ گھر سے نکلیں اور قریبی سپرمارکیٹ پہنچ گئیں۔ اس مارکیٹ میں قریباً سبھی کچھ ملتا ہے۔ ہما بیگم نے باورچی خانے کے استعمال کی چیزیں اور کچھ مصالحے لیے۔ انہوں نے کچھ سبزیاں اور کچھ پھل بھی خریدے۔ گائے کے گوشت کے علاوہ انہوں نے تازہ پالک اور لوکی، رسدار نارنگی، جامنی انگور اور جامن بھی خریدے۔ گھر پہنچتے ہی ہما نے سب سے پہلے پھل دھو کر گھر والوں کو دیئے۔ اس کے بعد وہ کھانے کی تیاری میں مصروف ہو گئیں۔ گھر کے سب افراد نے خیال رکھنے پر ہما کو شکریہ اور جزاک اللہ  کہا۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

کیا آپ کے گھر کے قریب کوئی سپر مارکیٹ ہے جہاں آپ خریداری کے لیے جاتے ہیں/ جاتی ہیں؟

کیا آپ گھر کے کاموں کو اچھے طریقےسے کرنے پر گھروالوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں؟