ڈاکٹر ابراہیم کا کلینک ہمارے محلے میں ہے۔ وہ بہت اچھے ڈاکٹر ہیں اور مریضوں کا خیال رکھتے ہیں۔ وہ ہر مریض سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہیں۔ وہ چھوٹے بچوں سے مسکرا کر ملتے ہیں اور انہیں اسٹیکرز بھی دیتے ہیں۔ بچے اور بڑے سبھی ڈاکٹر ابراہیم کو پسند کرتے ہیں۔ سب ان کی دی ہوئی ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور دوا پابندی سے کھاتے ہیں۔ ڈاکٹر ابراہیم کو اپنا کام بہت پسند ہے۔

 

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

ڈاکٹر ابراہیم کی کیا اچھی عادات ہیں جنہیں سب پسند کرتے ہیں؟

کیا آپ کے محلے میں کوئی ڈاکٹر ہیں؟ ان کے متعلق بتائیے۔