ناصر پارک

ہمارے گھر کے قریب ناصر پارک ہے۔ ناصر پارک بہت خوبصورت اور ہرابھرا ہے۔ یہ بہت بڑا بھی ہے اور اس کی صفائی ستھرائی بھی بہت اچھے طریقے سے کی جاتی ہے۔ ناصر پارک میں بہت سے پودے اور پھول ہیں؛ چنبیلی کے سفید پھول، چائنا روز کے گلابی پھول، پٹونیا کے جامنی پھول اور بہت سے مختلف رنگوں، شکل اور سائز کے پودے۔  کچھ پودے چھوٹے ہیں اور کچھ بڑے۔ مالی بابا نئے پودے بھی لگاتے ہیں۔ باغ میں ایک فوارہ بھی ہے اور بہت سے جھولے بھی۔ ناصرپارک میں ایک چھوٹے سے حصے میں کچھ پنجرے ہیں جن میں خوبصورت پرندے، بندر، بطخیں، کچھوے اور خرگوش ہیں۔ بچے ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ان سے باتیں کرتے ہیں۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

کیا آپ کے گھر کے قریب کوئی پارک یا باغ ہے؟ اس کا نام اور کچھ تفصیل ساتھیوں کو بتائیے۔

آپ کو اس پارک کی کون سی چیز سب سے زیادہ پسند ہے اور کیوں؟