میری جگہ
ہمارے علاقے میں ایک نئی سپر مارکیٹ کھلی ہے۔ اس پر امی سب سے زیادہ خوش ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ انہیں روزمرہ استعمال کی کئی اشیا قریب میں ہی مل جائیں گی۔ اور یہ سچ ہے! بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ لیکن نئی سپر مارکیٹ کے ساتھ نئی ذمہ داری بھی تو آ گئی۔۔۔ اس سپرمارکیٹ کے باہر پلاسٹک کی تھیلیوں، ریپرز اور کاغذ کے ٹکڑوں کا ایک انبار ہے جو تیز ہوا میں whirlpool کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ ہم جب امی کے ساتھ جاتے ہیں تو اسے دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
سپر مارکیٹ کے سامنے والا حصہ صاف کرنا اور اسے صاف رکھنا سپر مارکیٹ والوں کی ذمہ داری ہے۔ اس کے لیے کچھ زیادہ نہیں کرنا پڑے گا۔ ایک ملازم جو دن میں دو سے تین مرتبہ تمام پلاسٹک کی تھِیلیاں، کاغذات کے ٹکڑے اور ریپرز وہاں سے جمع کرے اور ڈسٹ بن میں ڈال دے۔
کوشش کرنا ہمارا کام ہے، اس میں برکت اللہ تعالی ڈالیں گے، آمین!