ساحل سمندر

ساحل سمندر بہت مزے کی جگہ ہے۔ ہم ہر سال دو یا تین مرتبہ کراچی کے ساحل پکنک منانے جاتے ہیں۔ وہاں ہمیں بہت سے لوگ نظر آتے ہیں۔ کچھ تیرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ اپنے سرفنگ بورڈ پر لہروں کے بیچ سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ لوگ صرف آرام کرنا چاہتے ہیں اس لیے ریت پر لیٹ جاتے ہیں۔ بچے ریت کے قلعے بناتے ہیں۔ وہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کے قلعے بڑے اور اونچے ہوں۔ بعد میں سمندر کی لہریں ان قلعوں کو بہا لے جاتی ہیں۔ جب لہریں اونچی اور تیز ہوں تو سمندر میں جانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور احتیاط کرنی چاہیے۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

کیا آپ کے گھر والے سمندر کی پکنک پر جاتے ہیں؟  سال میں کتنی مرتبہ؟

ساحل سمندر کی پکنک میں آپ کو کیا پسند ہے؟