ساحر اور طاہر جڑواں بھائی ہیں۔ وہ دیکھنے میں بالکل ایک جیسے ہیں لیکن ان کی عادتیں مختلف ہیں۔ ساحر کو کھیل پسند ہیں خصوصاً باسکٹ بال اور بیڈمنٹن۔ ساحر کو باتیں کرنے کا شوق ہے۔ وہ اسکول سے آتے ہی، امی کو سارے دن کی روداد اونچی آواز سے سناتے ہیں۔ طاہر کو کتابیں پڑھنا پسند ہے۔ طاہر زیادہ تر خاموش رہتے ہیں۔ طاہر کو اپنا کمرہ صاف رکھنا پسند ہے۔ اسی لیے وہ اپنی چیزیں ترتیب سے رکھتے ہیں۔ ساحر اور طاہر ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں۔ 

 

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

ساحر اور طاہر کی کون کونسی عادات مختلف ہیں؟

کیا آپ بھی اپنے بھائی یا بہن سے مختلف ہیں؟