خوشی کا جشن

منیرہ کے اسکول کی باسکٹ بال ٹیم ایک اہم مقابلہ جیت گئی۔ وہ اور اس کی سب ساتھی کھلاڑی مل کر اس خوشی کا جشن منانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے طے کیا کہ وہ سب منیرہ کے گھر جمع ہوں گی۔ انہیں کھانے کی کچھ پسندیدہ چیزیں لینی تھیں اور کچھ اور انتظامات بھی کرنے تھے۔ سب لڑکیوں نے کام آپس میں تقسیم کر لیے۔ ارمین نے بیکری جا کر آرڈر کیا کہ باسکٹ بال کی شکل کا ایک کیک تیار کر دیں۔ عیشال نے سجاوٹ اور کھیل کا سامان خریدا جس میں بلبلے بنانے والی چھوٹی سی بندوق، رنگ برنگے غبارے اور جھنڈیاں شامل تھیں۔ منیرہ نے انعم کے ساتھ مل کر ساری ساتھیوں کے بیٹھنے اور کھیلنے کا انتظام کیا۔ جمعے کے دن ٹیم کی تمام ساتھی منیرہ کے گھر جمع ہوئیں۔ سب سے پہلے انہوں نے مل کر اللہ کا شکر ادا کیا، اور اپنی ٹیم کی اگلی کامیابیوں کے لیے دعا کی۔ پھر سب نے مختلف کھیل کھیلے اور مل کر کیک کاٹا۔ سب خوشی خوشی اپنے گھروں کو لوٹ گئیں۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

آپ خوشی کیسے مناتے ہیں؟

اگر آپ کے گھر میں کوئی دعوت ہو تو کیا آپ کام میں مدد کرواتے/ کرواتی ہیں؟ کیسے؟