ثروت اپنی دوست ماریہ کے ساتھ مارکیٹ گئیں۔ انہیں اپنے لیے کچھ کپڑے خریدنے تھے۔ وہ ایک اسٹور میں داخل ہوئیں جس میں مناسب قیمت میں اچھے کپڑے مل جاتے ہیں۔ ثروت کو وہاں گلابی رنگ کا ایک کرتا پسند آیا۔ انہوں نے ماریہ سے مشورہ مانگا۔ ماریہ نے انہیں بتایا کہ وہ کرتا ان پر اچھا لگے گا۔ اس کرتے کے علاوہ ثروت نے کچھ رنگین دوپٹے اور اسکارف بھی خریدے۔ اسی اسٹور میں انہیں اپنے بستر کے لیے ایک چادر بھی پسند آ گئی۔ انہوں نے سب چیزیں اپنی دوست کے مشورے سے خریدیں۔ مشورہ کرنا اچھی بات ہے۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

آپ اپنے کپڑوں کی خریداری کیسے کرتی/ کرتےہیں؟

مشورہ کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟