تین
تین اہم وجوہات
دماغ کی ورزش اور ریاضی ، کیسے؟
;جب ہمیں اپنے جسم کو مضبوط کرنا ہوتا ہے تو ہم ورزش کرتے ہیں، اور ایسی غذا کھاتے ہیں جو ہمارے جسم کو مضبوط کرے۔ جب ہمیں اپنے دماغ کو مضبوط کرنا ہو تو ہم ریاضی پڑھتے ہیں۔ ریاضی پڑھنے سے
مسئلے حل کرنے کی مشق ہوتی ہے۔ –
ریاضی کی مشق سے مسئلے کو مرحلہ بہ مرحلہ حل کرنے کی تربیت ہوتی ہے۔ ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ کوئی بھی مسئلہ اچانک سے حل نہیں ہو جاتا، بلکہ اس کے لیے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔
دماغ تیز ہوتا ہے۔ –
ریاضی کے مسائل دماغ میں ہی حل کرنے کی مشق بھی کرنا بہت اہم ہے، کاغذ قلم کے بغیر۔ اس سے آپ روز مرہ زندگی میں چھوٹے موٹے حساب تیزی سے مکمل کر سکتے ہیں۔
عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔ –
ریاضی اور عقل کا بہت گہرا تعلق ہے۔ آپ سوال کرنا سیکھ جاتے ہیں۔ اور یہ یاد رکھیے کہ اگر آپ سوال کرنا سیکھ گئے تو پھر ان کا جواب ڈھونڈنا بھی سیکھ ہی جائیں گے۔کچھ بچوں کو ریاضی مشکل لگتا ہے۔ اس کا کیا کریں؟
یہ قدرتی سے بات ہے۔ ہر بچے کے لیے ریاضی آسان نہیں۔ لیکن ہر بچے کے لیے ضروری مہارت ہے جو اس تمام زندگی فائدہ پہنچائے گی۔ آپ ریاضی کو بچے کے لیے آسان بنائیں تاکہ اس سے جڑا رہے اور اس میں ترقی کرتا رہے۔