آج بلال میاں کا نئی جماعت میں پہلا دن ہے۔ ان کو کلاس میں سب سے آگے جگہ ملی۔ انہوں نے برابر والی کرسی پر بیٹھے ہوئے بچے کو کہا، “السلام علیکم”۔ اس بچے نے جواب دیا، “وعلیکم السلام”۔ بلال میاں نے اس بچے سے پوچھا، “آپ کا کیا نام ہے؟” اس بچے نے بتایا کہ اس کا نام اکبر ہے۔ بلال اور اکبر باتیں کرنے لگے اور جلد ہی دوست بن گئے۔ پھر ان کی استانی کلاس میں آ گئیں۔ ان کا نام مس ہما ہے۔ وہ ریاضی پڑھاتی ہیں۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ کا کسی نئی جماعت میں پہلا دن کیسا گزرا تھا؟

اکبر اور بلال نے بات چیت کیسے شروع کی؟

السلام علیکم سے بات کا آغاز کرنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟