اسلام آباد

زلفی بھیا اسلام آباد میں رہتے ہیں۔  ان کا آفس پچھلے سال وہاں منتقل ہو گیا تھا۔ میں اور عمر انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔ وہ سال میں صرف ایک بار چھٹیاں لے کر کراچی آتے ہیں لیکن ہم سے ہر روز فون پر بات کرتے ہیں۔ وہ امی جان اور ابا جان سے بات کرکے انہیں اپنی خیریت بتاتے ہیں۔ ابا جان سے کام کے حوالے سے مشورہ بھی کرتے ہیں اور امی سے کھانے کی ترکیبیں بھی پوچھتے ہیں۔ میں انہیں اپنے اسکول کے بارے میں بتاتی ہوں۔ لیکن عمر  ۔۔۔عمر ان سے بات نہیں کرتا۔ وہ ابھی تک ناراض ہے کہ زلفی بھیا اسلام آباد کیوں گئے۔ امی جان روز انہیں بہت سی دعائیں دیتی ہیں اور اگلے دن فون کرنے کی تاکید کرتی ہیں۔

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

کیا آپ بھی کبھی اپنے بھائی یا بہن سے ناراض ہوتے ہیں؟ کن باتوں پر؟

ہمیں بہن بھائیوں سے کتنی دیر تک ناراض رہنا چاہیے؟