مس حبیبہ بہت اچھی استانی ہیں۔ وہ ریاضی کو آسان بنا کر پڑھاتی ہیں۔ پڑھانے کے ساتھ وہ اپنے طلبہ کو اچھا انسان بنانے کی کوششُ بھی کرتی ہیں اور وقتا” فوقتا” بچوں کو اچھی باتیں بتاتی رہتی ہیں۔ ایک دن مس حبیبہ بیمار ہو گئیں اور اسکول نہیں آ سکیں۔ ان کے طلبہ اداس ہو گئے۔ ان کی جگہ ایک دوسرے استاد نے بچوں کو ریاضی پڑھائی۔ بچوں کو سر احمد کا انداز سمجھ نہیں آیا کیونکہ انہوں نے ریاضی کو مشکل اور الجھا ہوا بنا دیا۔ انہوں نے طلبہ کو بہت زیادہ ڈانٹ ڈپٹ بھی کی۔ طلبہ چاہتے ہیں کہ مس حبیبہ جلد صحتیاب ہو کر واپس آ جائیں۔ سب نے مل کر مس حبیبہ کی صحت کے لیے دعا کی۔
سننے کی مشق کے بعد بات چیت
آپ کو ریاضی پسند ہے یا نہیں؟ آپ کی استانی/ استاد اسے آپ کے یے آسان بناتے ہیں یا الجھا ہوا؟
کیا آپ نے کبھی اپنے کسی استاد/ استانی کے لیے دعا کی؟ تفصیل بتائیے۔