اریج اور امین امی کے ساتھ بیکری گئے۔ امی کو بسکٹ اور چپس خریدنے تھے۔ اریج بٹیا کو وہاں اسٹرابیری کپ کیک اچھا لگا۔ امین میاں کو براونی پسند آئی۔ دونوں نے امی سے پوچھا کہ کیا وہ ان کے لیے یہ چیزیں خرید سکتی ہیں؟ امی جان نے ان کی بات مان لی۔ امی نے اریج اور امین کو ان کی پسند کی چیزیں دلا دیں۔ امین میاں نے فوراً پیکٹ کھول کر کھانا چاہا تو امی جان نے منع کر دیا۔ امی نے انہیں بتایا کہ کچھ کھانے سے پہلے ہاتھ دھوتے ہیں اور بسم اللہ پڑھتے ہیں۔ امین میاں نے امی کی بات مان لی۔
سننے کی مشق کے بعد بات چیت
کیا آپ کے گھر کے قریب کوئی بیکری ہے جہاں کی چیزیں آپ کو پسند ہیں؟