اذان نے گھر پر دو سال پہلے سفید رنگ کروایا تھا۔ اب اذان کو سفید رنگ سے اکتاہٹ ہونے لگی ہے۔ انہوں نے سوچا کہ اس سال کوئی مختلف رنگ کروائیں۔ انہوں نے مختلف رنگوں کے متعلق سوچا۔ ان کے خیال میں سرخ رنگ سے گھر بہت نمایاں ہو جائے گا۔ نیلا رنگ بھی انہیں پسند نہیں۔ اذان کے خیال میں نیلے رنگ سے گھر اداس لگتا ہے۔ انہوں نے پیلا رنگ بھی پسند نہیں کیا کہ پیلا بہت چمکتا ہوا محسوس ہو گا۔ آخر میں انہیں سبز رنگ کا خیال آیا۔ اذان کے خیال میں اس سے گھر پر سکون لگے گا۔ سبز رنگ آنکھوں کے لیے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔
سننے کی مشق کےبعد کی بات چیت
آپ کے گھر میں مختلف کمروں میں کونسا رنگ کیا ہوا ہے؟ آپ کے خیال میں وہ کیوں کروایا گیا ہے؟