آمنہ  بٹیا کو کچھ دنوں سے ایک شکایت محسوس ہو رہی ہے۔ انہیں اسکول میں تختہ سیاہ پر لکھی ہوئی تحریر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ وہ کلاس کے نوٹس بورڈ پر لگی ہوئی معلومات بھی نہیں پڑھ پا رہیں۔ آمنہ نے امی جان کو اپنا مسئلہ بتایا توامی جان انہیں آنکھوں کی ڈاکٹر کے پاس لے گئیں۔ ڈاکٹر صاحبہ نے آمنہ کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ ان کی دور کی نظر خراب ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ نے آمنہ کے لیے چشمہ تجویز کیا اور ان سے کہا کہ کلاس میں آگے والی بینچ پر بیٹھیں۔ امی جان نے گھر آ کر آمنہ کے لیے گاجروں کے رس کا ایک گلاس تیار کیا اور اس کے علاوہ آمنہ کو ایک دعا بھی سکھائی جو آمنہ نے یاد کر لی۔      

سننے کی مشق کے بعد بات چیت

کیا آپ کے گھر میں کسی کی دور کی یا قریب کی نظر خراب ہے؟ وہ اس کے لیے کیا علاج کرتے ہیں؟

آنکھوں کی حفاظت کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟